کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان

February 12, 2024

فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہبحیرہ عرب کے قریب سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا، شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات سے 14 فروری تک بوندا باندی سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

طاقتور مغربی لہر کے باعث سعودیہ، قطر، بحرین، یو اے ای، عمان، ایران، کویت اور یمن میں شدید بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جنوبی ایران اور عمان کو عبور کرنے کے بعد سسٹم کا مرکز شمال مغربی بحیرہ عرب پہنچ جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر جنوبی اور جنوب مغربی بلوچستان میں آج رات سے 14 فروری کے دوران بارش کا امکان ہے۔

جیوانی، گوادر، اورماڑہ، تربت، پنجگور، ہنگول نیشنل پارک، بیلہ، اُتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔