صدر مملکت سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا، ایوان صدر

February 12, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ایوان صدر کے مطابق وفد نے انتخابی عمل میں مبینہ بےضابطگیوں پر پارٹی مؤقف سے صدر کو آگاہ کیا۔

ایوان صدر کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے کہا پارٹی کو دبانے، انتخابی نشان چھیننے کے باوجود کامیابی ملی۔