ویڈیو: شاہ اردن کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی صدر کی عجیب حرکتیں

February 14, 2024

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن ایک مرتبہ پھر اپنے عجیب و غریب انداز کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فلسطین کے مسئلے پر بات چیت کیلئے اردن کے شاہ عبداللہ کا انہوں نے وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا تاہم امریکی صدر حیران و پریشان اور عجیب حرکتیں کرتے نظر آئے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ جوبائیڈن نے غزہ اور رفح کی صورتحال پر امریکی مؤقف پیش کرنے کے بعد جیسے ہی اسٹیج اردن کے شاہ عبداللہ کے سپرد کیا تو وہ ان کے پیچھے گول گھومتے اور اِدھر اُدھر عجیب نظروں سے لوگوں کو اور چیزوں کو دیکھتے نظر آئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کے بعد امریکی صدر کی نظر زمین پر ٹھہر گئیں جیسے وہ اپنے کھڑے ہونے کیلئے کوئی نشان تلاش کر رہے ہوں۔ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹہلتے رہے۔

ایک موقع پر شاہ عبداللہ کو پیچھے مڑ کر دیکھنا پڑا کہ صدر بائیڈن کس جانب کھڑے ہیں، جس پر بائیڈن نے انہیں دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے سمت تبدیل کر دی ہے۔