اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24؍ پیسے تک مہنگا، انٹر بینک میں استحکام

February 20, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار،اوپن مارکیٹ میں24پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں38پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں95پیسے تک کا اضافہ، فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے پر برقرار رہی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی ہے،فار یکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 38پیسے کے اضافے سے 299.85روپے سے بڑھ کر 300.23 روپے اور قیمت فروخت34پیسے کے اضافے سے 302.75 روپے سے بڑھ کر 303.09 روپے ہو گئی۔