سرفراز کوئٹہ کی قیادت چھوڑ کر ریلیکس، روسو کی کپتانی اچھی قرار دیدی

February 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قیادت چھوڑنے کے بعد بہت زیادہ ریلیکس ہوں، رائلی روسو بہت اچھی کپتانی کر رہے ہیں، سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کپتان کی کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہونی چاہیے۔ سعود شکیل کے ساتھ رائلی روسو کی انڈر اسٹینڈنگ اچھی ہوگئی ہے، مینجمنٹ سے جو بھی پلان مل رہا ہے اس پر کپتان بڑے اچھے سے عمل کر رہے ہیں۔ ٹیم جیتنی چاہیے اس کی وجہ سے سب اچھا لگتا ہے، جب ہار رہے ہوتے ہیں تو آپ پر بوجھ بہت بڑھ جاتا ہے، محمد عامر کے آنے سے بہت فرق پڑا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو اعتماد دیں۔