تیسرا ٹی 20 افغانستان کے نام، سیریز سری لنکا نے 2-1 سے جیت لی

February 22, 2024

دمبولا (جنگ نیوز) افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ناکام سیریز کا فتح کے ساتھ اختتام کیا، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہوم سائیڈ کو تین رنز سے شکست ہوگئی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر209رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز70، حضرت اللہ زازئی 45اور عظمت اللہ اوکزئی 31نے عمدہ بیٹنگ کی۔ جواب میں ہوم سائیڈ چھ وکٹ پر206رنز بناسکی۔ پاتھم نسانکا 60رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ کمندو مینڈس نے65رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔سیریز آئی لینڈز نے 2-1سے جیت لی۔