زکریا یونیورسٹی میں پرائم منسٹر سکیم کے تحت 200 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

February 23, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز 3کے تحت 200طلباء کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے،یہ لیپ ٹاپ فوکل پرسن ڈاکٹر طاہر محمود اور ڈاکٹر باسط ندیم نے تقسیم کئے، ڈاکٹر طاہر محمود نے بتایاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فوکل پرسن محمد ماجد مصطفیٰ نے طلباء کے کوائف کی تصدیق کی ۔