حادثہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار جاں بحق

February 23, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ آبپارہ کےعلاقے میں نوجوان واٹر ٹینکر کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا ،متوفی کی نعش پولی کلینک کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی ۔ پولیس نوجوان کے ورثاء کی تلاش میں تھی ۔ حادثے کا مرتکب ٹینکر سی ڈے اے کی ملکیت بتایا جاتا ہے ۔ حادثے کا شکار نوجوان موٹرسائیکل BCR833 پر سوار تھا کہ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکر نمبرGK708 کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔