روسو کو آؤٹ دینے کا تنازع، ہاک آئی نے غلطی تسلیم کرلی

February 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر لیگ میں کوئٹہ کے کپتان رائیلی روسو کا رن آؤٹ متنازع بن گیا، امپائر کی جانب سے آؤٹ کے اشارے کےبعد ریویو میں ہاک آئی نے فیصلہ تبدیل کیا جسے اب ہاک آئی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ سلمان علی آغا کی گیند پر روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔ ہاک آئی نے تسلیم کیا کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھاتاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کو آن ایئر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر روسو کو آن فیلڈ امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو دے دیا تھا تاہم ریویو میں انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔