تماشائیوں نے فلسطینی پرچم لہرا دیا

February 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں جمعے کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں زلمی اور سلطانز کے میچ کے دوران بعض تماشائیوں نے عمران خان انکلوژر میں فلسطین کا پر چم لہرایا، پولیس اہلکاروں نے پہلے منع کیا مگر تماشائیوں کے اصرار پر جھنڈا لہرانے کی اجازت دے دی فلسطینی جھنڈا شائقین کی نظروں کا مرکز بنا رہا، بعض تماشائیوں نے ایک فوڈ کمپنی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔