عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جیل بھیج دیا گیا

February 24, 2024

لاہور ( نمائندہ جنگ )جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری عمران عابد نے چکوال تھرابی جھیل ٹھیکہ میں بدعنوانی کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں عمران ریاض اور انکے والد پر جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام میں مقدمہ درج ہے۔