تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے 14 سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا

February 24, 2024

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ملک میں عام انتخابات کے بعد وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا ایک اہم مرحلہ شروع ہوگیا .

سینیٹ کے انتخابات میں بلوچستان سےایک بار تین سال بعد 11جبکہ اگلے تین سال بعد 12سینیٹر ریٹائرڈ ہوتے ہیں جن کی جگہ نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے

قواعد کے مطابق اس باربلوچستان سے 7 جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹس مجموعی طور پر 11 سینٹرز نے ریٹائرڈ اور ان کی جگہ 11سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا لیکن تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے اس بار 14 سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔