سونا فی تولہ 1200 روپے سستا

February 24, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1200روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11ڈالر فی اونس کی کمی سے 2051ڈالر سے کم ہو کر 2040 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1200 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 83ہزار 556 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔