راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی

February 24, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہو گا۔مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام انچارج خضر افضال کی زیر صدارت ہواجس میں 36 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ خضر افضال نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان کو فوری مکمل کیا جائے۔ ہائی رسک یونین کونسلوں پر فوکس کیا جائے گا۔