اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے انتخابات اضافی نفری تعینات کی جائے گی

February 24, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25کیلئے پولنگ آج ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں ہو گی، دو ہزار سے زائد ووٹر وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارت کیلئے ریاست علی آزاد اورعلی حسین بھٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے شاہین اختر اور نصرت پروین ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حماد ڈار اورندیم جوئیہ ، لائبریری سیکرٹری کیلئے رانا علی رضا اور رانا علی عمار کے مابین مقابلہ ہو گا۔ نائب صدارت کیلئے آصف مجاہد جبکہ سیکرٹری کیلئے شفقت عباس تارڑ بلامقابلہ کامیاب قرار دے دئیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں ہونے والی اس پولنگ کے دوران سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔