کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

February 24, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ ملتان کے افسران و فیلڈ عملہ کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور آئی پی ایم ماڈل بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حیدر کرار نے ورکشاپ کے شرکا کولیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ فروری، مارچ میں کپاس کی کاشت کا بڑھتا ہوا رجھان اس بات کا ثبوت ہے کہ اگیتی کاشتہ فصل کاشتکاروں کیلئے منافع بخش ثابت ہورہی ہے۔