فیصل آباد، کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے ہلاک، مالکن زیر حراست

February 24, 2024

اسکرین گریب

فیصل آباد میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت پر پولیس نے گھر کی مالکن کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق نعمت کالونی کی رہائشی خاتون سنیلہ بی بی اپنی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی لاش کے ہمراہ سول اسپتال پہنچی تھی جہاں اس نے دعویٰ کیا کہ ملازمہ عائشہ سکن الرجی کا شکار ہونے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے بچی پر مبینہ تشدد کے شبہے میں خاتون سنیلہ بی بی کو حراست میں لے لیا اور بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجواتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔