فیصل آباد: کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج، تمام ملزمان گرفتار

February 24, 2024

فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں گھر میں کام کرنے والی بچی کی ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا، نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے۔

خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں جبکہ بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیسترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق بچی کے پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔