بلدیہ ٹاؤن میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

February 24, 2024

علامتی فوٹو

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جام نگر میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق شہری شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے بھینس کالونی سے بلدیہ ٹاؤن آیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق شہری نے کمر پر پستول لگا رکھا تھا، جیسے ہی گاڑی سے اترا اُس کے پستول سے گولی چل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق شہری کی موت اپنی ہی پستول سے چلنے والی گولی سے ہوئی ہے۔