سندھ اسمبلی کے باہر خواتین کارکنوں پر پولیس کا تشدد، متعدد زیر حراست

February 24, 2024

کراچی میں مبینہ اتنخابی دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے، سندھ اسمبلی کے باہر خواتین کارکنوں کو پولیس کی خواتین اہلکاروں نے تشدد کانشانہ بنایا۔

پولیس نے کئی خواتین مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں مختلف جماعتوں کے احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا۔

شارع فیصل کے نرسری اسٹاپ پر جے یو آئی کے کارکنان نے دھرنا دیا، جہاں پولیس نے جے یو آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔