میں نے بیرسٹر گوہر کی نااہلی کا لفظ نہیں کہا، شیر افضل مروت

February 24, 2024

شیر افضل مروت : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے بیرسٹر گوہر کی نا اہلی کا لفظ نہیں کہا، میں نے پوری قیادت کے بارے میں مؤقف دیا تھا، پی ٹی آئی ورکرز کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر علی خان کے پاس پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ویڈیو پیغام جاری کیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مخالفت اور شوکاز کی باتیں ہو رہی ہیں، بیرسٹر گوہر کے ساتھ میرا تعلق سالوں پرانا تھا، ان کا بطور چیئرمین میں تائید کنندہ تھا، آج بیرسٹر گوہر کو گلے لگایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر آنے والے وقت میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آپس کے اختلاف میں نہیں پڑنا۔