صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا

February 25, 2024

فائل فوٹو

ملک میں صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو صدر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے۔

ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔