بنگلہ دیش پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر

February 25, 2024

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اسی کروڑ ڈالر کا تجارتی معاہدہ ہے جسے ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائیگا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع ہیں میرے دورے کا مقصد تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انکی مصنوعات کو بنگلہ دیش کی منڈیوں میں لانا ہے۔