کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

February 25, 2024

---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق دو نامعلوم حملہ آور مقتول پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔