روسی اپوزیشن رہنما کی لاش والدہ کے حوالے

February 25, 2024

---فائل فوٹو

روسی اپوزیشن رہنماالیکسی ناولنی کی لاش ان کی والدہ کے حوالے کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی بیوہ نے لاش کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں ہفتے روس کی جیل میں پراسرار طور پر فوت ہونے والے اپوزیشن رہنماالیکسی ناولنی کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ 47 سالہ اپوزیشن لیڈر کو حکومت مخالف مظاہروں اور کرپشن کیسز پر 19 سال کی سزا سنائی گئی تھی اور گزشتہ ہفتے جیل میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے سب سے سرکردہ اپوزیشن لیڈرالیکسی ناولنی نے ولادیمیر پیوٹن پر متعدد بار کرپشن کے الزامات لگائے اور کڑی تنقید کی تھی جس پر انہیں 2021ء میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔