• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی روسی اپوزیشن رہنما کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات

فوٹوز بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹوز بشکریہ غیرملکی میڈیا 

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کی جیل میں فوت ہونے والے اپوزیشن رہنما  الکس ناوالن کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے الکس ناوالن کی بیوہ یولیا ناوالنایا اور بیٹی سے ان کے والد کی پراسرار موت پر افسوس کا اظہار اور تعزیت کی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر نے روسی اپوزیشن رہنما کی تعریف کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  روسی اپوزیشن رہنما کی بیٹی داشا ناولنایا کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں طالبہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس ملاقات کی دو تصاویر شائع کی گئی ہیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق جعمرات کو کیلیفورنیا میں اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روسی اپوزیشن رہنما کی موت کے بعد امریکا روس اور صدر ولادیمیر پیوٹن پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ 47 سالہ اپوزیشن لیڈر کو حکومت مخالف مظاہروں اور کرپشن کیسز پر 19 سال کی سزا سنائی گئی تھی اور گزشتہ ہفتے جیل میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ روس کے سب سے سرکردہ اپوزیشن لیڈر الکس ناوالن نے ولادیمیر پیوٹن پر متعدد بار کرپشن کے الزامات لگائے اور کڑی تنقید کی تھی جس پر انہیں 2021 میں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید