سندھ اسمبلی کا ایوان پھولوں کی سیج نہیں، سید سردار شاہ

February 25, 2024

سابق صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی میں جیو نیوز سے گفتگو میں سید سردار علی شاہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ سندھ کا پہلا اسپیکر سکھر سے تھا اور آج جس اسپیکر نے حلف اٹھایا وہ بھی سکھر سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کا ایوان کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کا پیر 26 فروری کی دوپہر 2 بجے تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔