بلوچستان میں بارش و برفباری محکموں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا

February 26, 2024

کوئٹہ (آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان کی جانب سے بلوچستان میں بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف محکموں کو الرٹ جاری کردیا پی ڈی ایم اے کا تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری نوعیت کا مراسلہ25فروری کی شام سے27فروری تک بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کے حوالے سے جاری کیا گیا کیونکہ بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہوسکتی ہیں شہری اور سیاحوں سے اس دوران محتاط رہنے کی استدعا کی گئی ہے۔