گوادر: 14 گھنٹے سے موسلادھار بارش، کئی مکانات گرگئے، شہری نقل مکانی پر مجبور

February 27, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

گوادر میں 14 گھنٹے سے موسلادھار بارش جاری ہے، جس کے باعث کئی مکانات گر گئے۔

گوادر میں بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جبکہ ٹو باغ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملا بند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا۔

اس کے ساتھ گوادر کے جنت باز، بلال مسجد ایئر پورٹ روڈ پر بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔

یو سی چیئرمین سر بندن نے کہا کہ تیز ہواؤں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا جانے کے باعث ٹوٹ گئیں۔