الیکشن نتائج ووٹوں پر نہیں، ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے، سراج الحق

February 27, 2024

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں، ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا، دھاندلی بےنقاب کرنے کیلئے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں، حق دار کے حق کا ہے، دھاندلی سے بننے والی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔