فیصل آباد، جاں بحق گھریلو ملازمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

February 28, 2024

فائل فوٹو

فیصل آباد میں جاں بحق 11 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی، ڈاکٹر کے مطابقبچی کے جسم پر 18 زخموں کے نشانات پائے گئے۔

فیصل آباد میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق بچی کی موت نیورو جینک شاک کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا تھا۔