خواتین گالف، بشریٰ فاطمہ سرفہرست

February 28, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساتویں خواتین ایمچرگالف چیمپئن شپ کے پہلےدن بشریٰ فاطمہ سرفہرست ہیں۔ دفاعی چیمپئن پرکھا اعجاز چھٹے نمبر پر رہیں ۔ پہلے روز 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے گالفرز کو خوب پریشان کیا ۔