نمیبیا کے بیٹر کی ٹی 20 میں تیز ترین سنچری

February 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نمیبیا کے لوفٹی ایٹن نے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ لوفٹی ایٹن نے تین ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف 36 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نمیبیاکے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔