پنڈی میں ہفتے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کا آغاز ہوگا

February 28, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتے کو ڈبل ہیڈرز سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میچوں کا آغاز ہوگا۔ دوپہر دوبجے لاہور قلندرز اورپشاور زلمی جبکہ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہونگے ۔ پنڈی میں شیڈول نو میچز کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ میچز کیلئے 5 پچز استعمال کی جائیں گی ۔ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ علامہ اقبال پارک سے ہوگا۔ راولپنڈی میں 2 سے 10 مارچ تک پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلے جائیں گے۔