فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو کہاں حکومت بنانے کا کہا؟

February 28, 2024

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ محفوظ فیصلے مدنظر رکھتے ہوئے فارم 45 پر چھولے کھائیں، پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے۔

ایک بیان میںفیصل واوڈا نے کہا کہ ان کو اب تک سمجھ نہیں آرہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں، ورنہ دوڑ جائیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں بنتی بھی نہیں ہیں۔