سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی

February 28, 2024

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 944 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 48 ڈالر فی اونس ہے۔