سونا فی تولہ 1100؍ روپے سستا

February 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2056ڈالر سے کم ہو کر 2048 ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1100روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 14ہزار 800روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 944روپے کی کمی سے ایک لاکھ 84ہزار 156روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2570روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔