آئرلینڈ، سینیٹ نے اسرائیل پر پابندیاں اور اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا

February 29, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) آئرلینڈ میں سینیٹ نے اسرائیل پر پابندیاں اور اسے اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے، سینیٹ نے متفقہ طور منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ اسلحہ سپلائی کے لئے آئرلینڈ کی فضائی حدود کو اسرائیل کے لئےاستعمال نہ ہونے دیا جائے،منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری اسرائیلی جارحیت پر اسے کٹہرے میں نہ لاسکی جو قابل افسوس ہے۔