صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی کی ہمشیرہ کی قل خوانی

February 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) موت اٹل حقیقت ہے جس سے انحراف اور روگردانی ممکن نہیں ،مومن مرتا نہیں نقل مکانی کرتا ہے جس کا خاتمہ ایمان پر ہو اس کی قبر جنت کا باغ ہوتی ہے ،ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ طاہر سعید شاہ کاظمی نے صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی کی ہمشیرہ کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان ، غلام یزدانی گیلانی ،صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی مولانا محمد صادق سیرانی قاری عبدالروف قریشی پروفیسر محمد اسلم ملک پیر عتیق الرحمن شاہ مفتی خورشید احمد صدیقی قاضی بشیر احمد مہروی مولانا اللہ داد سعیدی قاری مختار احمد مہروی مولانا محمد رمضان چشتی قاری غلام جیلانی مہروی قاری حق نواز سعیدی مولانا محمد اقبال سعیدی قاری عبدالرزاق حامدی نے بھی خطاب کیا ۔