پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کے رہنماؤں کی ایم کیو ایم آفس آمد

February 29, 2024

اسکرین گریب

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ایم کیو ایم کے آفس پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعظم کے ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور سینیٹ کے چیئرمین کے ووٹ سے متعلق انہیں منانے پھر آئیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے، جمہوریت کے ثمرات عوام کو بھی ملنے چاہئیں، عوام کے حقوق کے لیے آئین کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عوام شریک نہ ہوں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔