پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن: حلیم عادل شیخ پینل درست قرار دے دیا گیا

February 29, 2024

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی الیکشن میں حلیم عادل شیخ پینل درست قرار دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن نے خاوند بخش جاہیجو پینل کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے پینل کے کاغذات مسترد کردیے۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے مطابق فارغ کیے گئے پینل پر پارٹی کے خلاف اور آئین کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

دوسرے پینل میں حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھی شامل ہیں، الیکشن میں حلیم عادل شیخ پینل کے خلاف کوئی بھی پینل الیکشن میں موجود نہیں۔