ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہوچکے ہیں، خواجہ آصف

March 01, 2024

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے گورنری اور وزارتوں کے معاملات آئندہ ہفتے طے ہو جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا میں چوری ہوگیا ہے تو وہ مینڈیٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تو چوری نہیں کیا۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے۔