مطلوب رہنما اعظم سواتی کے پی اسمبلی میں آگئے

March 01, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش اور مطلوب رہنما اعظم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظر عام پر آگئے۔

انہوں نے اسپیکر کے چیمبر میں نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کو گاؤن پہنایا، گلے لگایا اور ماتھا چوما۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ قومی اسمبلی جعلی ہے، مانسہرہ میں نواز شریف کو بری طرح شکست ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا بدلہ لیا، ہم اداروں کے درمیان محبت کو بڑھائیں گے۔