عزیر بلوچ اور تین گینگسٹرز پولیس پر حملے سے متعلق 12 سال پرانے مقدمے میں بری

March 01, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کو کالعدم پیپلز امن کمیٹی (پی اے سی) کے سربراہ عزیر بلوچ اور تین دیگر مبینہ گینگسٹرز کو پولیس پر حملے سے متعلق 12 سال پرانے مقدمے میں بری کر دیا۔بلوچ، ذاکر عرف دادا، غلام محمد عرف غلامو اور محمد سالم عرف ملا نثار عرف نثار احمد پر اپریل 2012میں کلاکوٹ پولیس ریمز میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور پولیس پر ہینڈ گرنیڈ پھینکنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔