بارش، ڈپٹی میئر کے دورے، میئر کا جاپان سے وڈیو بیان

March 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ کراچی میں ممکنہبارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر شہر بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت متعلقہ محکمے متحرک ہیں نکاسی آب کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی ہے تاکہ برسات کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں میئر نے جاپان سے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ اس بار بھیکراچی کی انتظامیہ اور متعلقہ عملہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر نظر آئے گا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کئے انہوں نے آئی آئی چندریگر روڈ، نہر خیام، محمود آباد نالہ، سندھ سیکریٹریٹ نالہ، ریلوے پھاٹک، گلاس ٹاور نالہ اور دیگر جگہوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری کاموں کے لئے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر سلمان عبداللہ مراد نے تمام ٹاؤن چیئرمینز سے بھی رابطہ کیااور بارشوں کے پیش نظر مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔