اسٹاک مارکیٹ، حکومت سازی شروع ہونے سے تیزی، 875 پوائنٹس کا اضافہ

March 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی محاذ پر حکومت سازی کا عمل شروع ہوجانے اورچین کی جانب سے2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوجانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد مارکیٹ میں زبردست سرگرمی،انرجی اور دیگر اہم سیکٹرز میں خریداری بڑھنے سےتیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 875پوائنٹس کا اضافہ،64ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو ،51.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 83 ارب 30کروڑ 67لاکھ روپے بڑھ گئی۔