خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

March 01, 2024

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے علی امین گنڈاپور کا مقابلہ ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ڈاکٹر عباد اللّٰہ خان سے ہوگا۔

جمعرات کو اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 3 اضافی ووٹ ملے۔ تین میں سے ایک ووٹ مالاکنڈ اور دوسرا مردان ڈویژن کے حکومتی اراکین نے دیے۔

اجلاس کے دوران شور شرابہ ہوا، ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پر گیلریز سے کارکنوں نے جملے کسے، ثوبیہ شاہد نے جواب میں اپنا جوتا اتار کر لہرایا۔