منصفانہ الیکشن کے ایجنڈے پر اتحاد بنائیں گے، پی ٹی آئی

March 01, 2024

اسکرین گریب/ جیو نیوز

پاکستان تحریک انصاف نے منصفانہ الیکشن کے ایک نکاتی ایجنڈے پر ملک گیر اتحاد قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد اسد قیصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اتحاد میں بلوچستان کی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وفد نے محمود اچکزئی سے بھی ملاقات کی اور انہیں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا جبکہ وزیراعظم کا انتخاب تین مارچ کو کیا جائے گا۔