عمر ایوب کونسی پارٹی میں نہیں گئے؟ یہ بڑے لوٹے ہیں، رانا تنویر

March 01, 2024

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ عمر ایوب کونسی پارٹی میں نہیں گئے؟ یہ بہت بڑے لوٹے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں رانا تنویر نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کو جواب دیا اور اسپیکر کو مشورہ دیا کہ وہ کارروائی آگے بڑھائیں۔

انہوں نے اپوزیشن کے شور شرابے پر کہا کہ ان میں جواب سننے کا حوصلہ نہیں، ان کو خیبر پختونخوا میں کچھ نظر نہیں آتا۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ عمر ایوب کونسی پارٹی نہیں گئے،یہ بہت بڑے لوٹے ہیں، 2018 کا الیکشن سب سے زیادہ متنازع تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا، پوچھتا ہوں کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟

ایوان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو شور مچارہے ہیں وہ نواز شریف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑچکے ہیں۔