کراچی میں تیز بارش کا اسپیل ختم

March 02, 2024

کراچی میں تیز بارش کا اسپیل ختم ہوگیا، صبح تک ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی حد تک تیز بارشوں کا اسپیل ختم ہوگیا ہے، ہلکی اور معتدل بارش صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔

جمعہ کی صبح سیاہ بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ کراچی کا محاصرہ کیا تو لگا، بارش موسلادھار ہوگی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں ذرا تیز بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لاہور میں بھی بارش، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ قراقرم ہائی وے کوہستان میں نو مقامات پر بند ہوگئی ہے۔